برسلز(پ ر)سفارت خانہ پاکستان، برسلز نے بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے 11 ویں کھلی کچہری کا انعقاد ورچوئل فارمیٹ میں کیا ۔حکومتِ پاکستان کے   پاکستانی کمیونٹی  کی سہولت کے لئے کئے گئے  اقدامات  کے حوالے سے گفتگو  کر تے ہوئے سفیرِ پاکستان  برائے بیلجئم ، لکسمبرگ  اور یورپی یونین  جناب ظہیر اسلم جنجوعہ نے کہا   کہ  حال ہی میں پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور سرحدی گزرگاہوں   پر ٹیکس فیسیلیٹیشن  پوائنٹس قائم  کرنے کے حوالے سے کہا   کہ یہ تمام  پوائنٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رہنمائی،آگاہی اور بہتری کے لئے قائم کئے گئے ہیں ۔

سفیرِ پاکستان نے مذید کہا کہ حکومتِ پاکستان نے موجودہ  حالات کے مدِنظر اور جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے   پاکستانیوں کے لئے  پاور آف اٹارنی کو اٹیسٹ کرنے کے لئے   آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے جوکہ ابتداع میں یوکے اور یو ایس اے میں     نافذ العمل ہو گا  اور جلد ہی یہ سہولت دیگر ممالک کے لئے بھی شروع کر دی جائیں گی  ۔ انہوں نے   پاکستانی کمیونٹی  کی سہولت کے لئے مختلف وزارتوں میں قائم کئے جانے والے  سہولت ڈیسکس  کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔      

سفیرِ پاکستان  نے    بیروں ملک مقیم  پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر  دل کی گہرائیوں سے مبارک باد  دی، اور کہا  اس اقدام  سے بیرون ملک مقیم پاکستانی  عملی طور پر پاکستان کی سیاست اور حکومت میں سیاسی  حصہ دار بن گئے ہیں۔

حال ہی میں  بیلجیئم  انڈر 18  باکسگ  ٹائٹل جیتنے والے   پاکستانی نژاد  باکسر عمر شایان احمد کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر ِ پاکستان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی  انتہائی صلاحیتوں  کے مالک  ہیں اور وہ ملک کے مثبت تصور کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرونا کی نئی لہر کا  ذکر کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان نے کہا ہم سب اس وبا کے باعث  زہنی طور پر  تھک چکے ہیں۔ تاہم یہ بات اہم ہے  کہ  اس تھکن کے باوجود ہم انتہائی احتیاط سے کام لیں  کیونکہ احتیاط ہی اس وبا کے خلاف  بہترین دفاع ہے۔

تقریب کا انعقاد وزیراعظم عمران خان کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے قریبی رابطے برقرار رکھنے کے  وژن کے مطابق کیا گیا تھا تاکہ  بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو خدمات تک فعال انداز میں رسائی حاصل ہو۔آن لائن کھلی کچہری  میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  نے شرکت کی۔   کمیونٹی  ممبران نے سفارت خانے  کی کوششوں کو سراہا۔

By admin