گجرات() ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے جلالپور جٹاں کے علاقہ میں چھاپہ مار کر عطائی کا کلینک سیل کر دیا ہے، عطائی کے کلینک سے بڑی تعداد میں ناقص ادویات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ کی زیر نگرانی عطائیوں کے خلاف کریک ڈان کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے جلالپور جٹاں میں واقع شناور کلینک کو چیک کیا جہاں عطائی مریضوں کا چیک اپ کر رہا تھا اور مریضوں کو ناقص کوالٹی کی اینٹی بائیوٹیکس ادویات دی جارہی تھیں اور انڈور لیب بھی بنارکھی تھی۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ کلینک میں ویٹنری ادویات،انجیکشنز اور بغیر ورانٹی کے بڑی تعداد میں ادویات بھی موجود تھیں،مذکورہ کلینک کو سیل کرکے چالان پنجاب ہیلتھ کئیر کمشن کوبھجوادیاہے۔