کوٹلہ ارب علی خاں(چوہدری علی اصغر ککرالی)صبح کے تخت نشیں شام کے مفتوح ٹھہرے ،ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا کی مثال حلقہ این اے اکہتر میں سچ ثابت ہوئی،جہاں رات کو پی ٹی آئی کے چوہدری محمد الیاس کامیابی کا جشن مناتے رہے ، نیوز چینلز اور اخبارات نے بھی ان کی کامیابی کی خبر سنائی لیکن صبح کی حتمی گنتی میں ان کے مد مقابل ن لیگ کے سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ آٹھ ہزار کی لیڈ سے جیت گئے ۔حتمی رزلٹ حاصل کرنے کے بعد ڈیرہ کوٹلہ پر جشن کا سماں بندھ گیا، چوہدری عابد رضا کے سپورٹرز قافلوں کی صورت میں مبارکباد دینے پہنچ رہے ہیں ۔واضح رہے کہ ضلع گجرات میں یہ ن لیگ کی واحدسیٹ ہے جو حالیہ الیکشن میں ن لیگ نے حاصل کی ہے ، مزید برآں ضلع گجرات میں سٹریٹ پاوربھی صرف اسی ن لیگی رہنما چوہدری عابد رضا کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ ۴ مارچ کو چوہدری عابد رضا نے دیگر ن لیگی رہنماؤں کی مدد کے بغیر نواز شریف کا کامیاب جلسہ کراکے نواز شریف خاندان کی قربت حاصل کی ، جبکہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد جی ٹی روڈ کی ریلی میں بھی سب سے زیادہ استقبالی کارکن چوہدری عابد رضا کے ہی تھے اور ۱۳ جولائی کو نواز شریف کے استقبال کیلئے بھی چوہدری عابد رضا کا قافلہ ہی سب سے بڑا تھا اور یہی قافلہ چناب پل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔