گجرات (شامی کھٹانہ)مئیرگجرات چوہدری طاہر مانڈا‘سینی ٹیشن چئیرمین چوہدری افتخار وڑائچ‘سینی ٹیشن انچارج چوہدری نصراللہ کنگ کے ہمراہ گزشتہ روز سرگودھاروڈ‘مغل کالونی‘مسلم آباد‘اسٹیٹ ایریا‘عید گاہ روڈ‘سروس موڑ‘ڈنڈے مارودیگر علاقے شامل ہیں جہاں پر صفائی ستھرائی نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کے حوالے سے جائزہ لیاگیا اس موقع پر مئیرگجرات چوہدری طاہرمحمود مانڈا نے کہاکہ صبح سے لیکر شام تک شہر کی بہتری کیلئے ہمہ وقت حاضر رہتاہوں کیونکہ شہر کی صفائی اور نالوں کی صفائی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انھوں نے گزشتہ روز سرگودھاروڈ پر ہیوی مشنری کے ساتھ صفائی کے موقع پر میڈیاسے گفتکوکرتے ہوئے کہا کہ کئی عرصہ سے بندنالوں کی اپنی نگرانی میں صفائی کروارہاہوں اور جہاں جہاں کوئی مسئلہ درپیش آتا ہے تو اس کو فوری حل کرلیاجاتا ہے اسی طرح نالوں کی صفائی کروانا اور اس پر عمل کروانامیرا اخلاقی فرض ہے جہاں کہیں سے بھی شکایت ہو میں اس کو اپنی نگرانی میں حل کرواتاہوں اورشہر کی صفائی میں اہم اقدامات کئے جارہے ہیں ہم نے ہمیشہ ہی اپنے شہر کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں اور تمام سپروائز اور سنیڑی انسپکٹراپنی نگرانی میں کام کروارہے ہیں انھوں نے کہاکہ کئی ایسی جگہ ہیں جہاں پر مسائل حل نہیں کئیے گے ان کو بھی حل کیاگیاہے چھوٹے چھوٹے مسائل بڑے مسائل بن جاتے ہیں اور چھوٹے مسائل کو ہی حل کرلیاجائے تو بڑے مسائل نہیں بنتے اسی طرح شہر کے لوگ بھی تعاون کررہے ہیں اگر شہر کے لوگ تعاون نہ کریں تو ہم کسی کام کے نہیں میں روزانہ کی بنیاد پر ہر یونین کونسل کا خود وزٹ کررہاہوں اور اپنی نگرانی میں ہی موقع پر مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

By admin