ڈنگہ (عبدالمجید پپو) راہنما مسلم لیگ ق‘ امیدوار ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں‘ سابق ناظم‘ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق تحصیل کھاریاں چوہدری اخلاق احمد رنیاں‘ اوورسیز بزنس مین چوہدری انار رنیاں کے صاحبزادوں چوہدری نعمان شفیع رنیاں‘ چوہدری توقیر اعجاز رنیاں‘ چوہدری توصیف انار رنیاں اور چوہدری فرحان شفیع کی دعوت ولیمہ میں صوبہ بھر سے ہزاروں افراد شریک۔ ڈنگہ گجرات روڈ پر رنیاں کے قریب کئی ایکڑ رقبہ پر دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔ محتاط اندازے کے مطابق 17 سے 20 ہزار افراد دعوت ولیمہ میں شریک تھے۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی قائدین‘ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین‘ ارکان اسمبلی‘ بلدیاتی راہنما‘ اعلیٰ آفیسران‘ روحانی پیشوا‘ علماء کرام‘ صحافی‘ ممتاز زمینداران‘ معروف بزنس مین اور حلقہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ چوہدری اعجاز رنیاں‘ چوہدری اخلاق رنیاں‘ چوہدری انار رنیاں سمیت رنیاں فیملی کے معززین نے دعوت میں آنے والوں کا استقبال کیا۔ دعوت گاہ کو شاندار انداز میں آراستہ کیا گیا تھا۔ گاڑیوں کے لئے وسیع پارکنگ کے باوجود کثیر تعداد میں گاڑیاں سڑک پر پارک کرنا پڑیں۔ سماجی تقریبات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ حلقہ کی سب سے بڑی دعوت ولیمہ قرار دی جا سکتی ہے۔ جس میں 20 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ اس موقع پر پر تکلف کھانے کے علاوہ وسیع مقدار میں فروٹ کا الگ سٹال لگایا گیا۔ شرکاء کی پان سے تواضع کرنے کے لئے پان کے بڑے سٹال موجود تھے۔ چائے اور کافی بھی سرو کی گئی تھی۔ مزید تفصیل جلد اخبارات میں شائع کر دی جائے گی۔

By admin