گجرات(نمائندہ خصوصی)گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن۔ تھانہ لاری اڈہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان عرف فانا۔ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 2کلو گرام چرس برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان عرف فاناکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات عمرسلامت نے ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ عبدالرزاق کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔جو ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ملزم عرفانا عرف فانا ولد محمد نواز ساکن محلہ چاہ ترہنگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ملز م کے خلاف قبل ازیں تھانہ لاری اڈہ میں منشیات فروشی کے 18 مقدمات درج ہیں، جو علاقہ میں منشیات کا بڑا سپلائر تھا۔ پولیس تھانہ لاری اڈہ نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

By admin