گجرات(پ ر) ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سے اغواء ہونے والے 2ماہ کے کمسن بچے کو پولیس نے 24گھنٹوں کے اندربحفاظت بازیاب کروا لیا خاتون سمیت 2اغواء کار گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈیژن پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ریلوے روڈ سے 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان بھیک مانگنے والی خاتون کی گود سے 2ماہ کے بچے کو چھین کر فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوندل، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIعامر شہباز موقع پر پہنچ گئے واقعہ کی حساسیت کی پیش نظر ڈی پی او گجرات بھی فوری موقع پر پہنچے۔بچے کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن امیر عباس،ایس ایچ او اے ڈویژن اورASIافتخار احمد پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر فوری طور پر ملزمان کو ٹریس کر کے بچے کو بحفاظت بازیاب کروانے کے احکامات جاری کئے۔اس دوران خصوصی ٹیم نے سیف سٹی کیمراجات اور دیگر مقامات سے CCTVفوٹیج کی مدد سے اغواء کی واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔سہیل شاہ ولد تامل شاہ سکنہ شہانے معین الدین پور2۔ نائمہ دختر تامل شاہ شامل ہیں۔گرفتار ملزم سہیل شاہ نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ میری بہن بے اولاد ہے۔میرے بہنوئی نے گود بھرنے کے لئے بچے کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا۔میں اور میرا بہنوئی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ریلوے روڈ پر پہنچے اور وہاں پر موجود بھیک مانگنے والی خاتون جسکی ہم نے پہلے سے ریکی کر رکھی تھی کی گود سے بچے کو چھین کر فرار ہو گئے۔ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتار ی کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔بچے کوبحفاظت بازیاب کروانے پربچے کے والدین نے ڈی پی او گجرات اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

By admin