گجرات(نمائندہ خصوصی) پولیس ترجمان کے مطابق گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے اقدام قتل کی واردات میں ملوث 2ملزمان کو آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ صابر کوٹ میں اراضی کے تنازعہ پر 4ملزمان نے محمد اقبال کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا تھااور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ مضروب کی بیوی کی مدعیت میں تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر سرفراز احمد کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ اور انکی ٹیم نے وقوعہ میں ملوث 2ملزمان کو خطرناک آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔امانت علی ولد محمد دین 2۔ عثمان ولد بشارت علی ساکنائے صابر کوٹ شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے رائفل 244بور اور رپیٹر 12بور برآمد ہوئیں۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے۔

By admin