گجرات(پ ر) ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی گجرات نعمان اکبر وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بلا تفریق حل کئے جائیں گے، ہر قسم کی سیاستی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض سرانجام دوں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت، فوکل پرسن /اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین خان، ڈسٹرکٹ اٹارنی میڈم شکیلہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی نعمان اکبر وڑائچ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کیلئے اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں، انکو سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہوگا، میرا دفتر ہر کسی کے لئے کھلا ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات اور ایم این اے چوہدری مونس الہی کے وژن کے مطابق جو بھی اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل یا شکایات کیلئے دفتر آئے گا میری اور میری ٹیم کی کوشش ہوگی اسکی امیدوں پر پورا اتریں۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر اور ڈی پی او عمر سلامت نے نعمان اکبر وڑائچ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکبا دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اوورسیز کمیٹی کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔  

By admin