گجرات(پ ر)ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ہدایت کی ہے کہ ضلع میں گندم سمیت ربیع سیزن کی فصلوں کے لئے وافر مقدار میں کھادوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تمام ڈیلرز باقاعدگی سے اپنا سٹاک ڈکلیئر کریں، متعلقہ اتھارٹی کو بتائے گئے گودام کے علاوہ کسی دوسری جگہ کھاد سٹاک کرنا ذخیرہ اندوزی شمار ہو گا،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کھا دوں کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی فنانس ظہیر لیاقت بیگ،اسسٹنٹ کمشنر ز فیصل عباس، خالد عباس، احسن ممتاز، وقارحسین خان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈی او انڈسٹریز محمد وسیم بھی مو جو دتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں کھادوں کی زائد قیمت وصول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اب تک 403 مقامات پر کھادوں کی قیمتوں اور گوداموں کو چیک کیا گیا، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے 2 کھاد ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، 2 گودام سیل کئے گئے، گراں فروشوں پر 3 لاکھ 21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ذخیرہ کی گئی ڈی اے پی کی 1192 اور یوریا کی 240 بوریا قبضہ میں لے کر مقررہ نرخوں پر کسانوں کو فروخت کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کھادوں کی دستیابی کو مانیٹر کرنے کے لئے تینوں تحصیلوں میں کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جس کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کریں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور سپیشل برانچ کے نمائندے بھی ان کمیٹیوں کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت تمام ڈیلرز کو پابند کرے کہ کھادوں کے مقررہ نرخ نمایاں جگہ پرآویزا ں کئے جائیں اسی طرح کھاد ڈیلرز کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ ڈیمانڈ کے مطابق کھاد کی دستیابی کیلئے متعلقہ فیکٹریوں سے بروقت کھاد حاصل کریں۔

ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کیمطابق ضلع بھر میں پٹرول پمپس کھلے رہے اور شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کی مشکلات سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اولڈ جی ٹی روڈ،رحمان شہید روڈ، بھمبر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں قائم تمام کمپنیوں کے کے پٹرول پمپ فنکشنل رہے اور صارفین کو بلا تعطل پٹرول کی فراہمی جاری رکھی، اسی طرح تحصیل کھاریاں اور تحصیل سرائے عالمگیرمیں بھی پی ایس او سمیت تمام کمپنیوں کے پٹرول پمپ کھلے رہے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں اسسٹنٹ کمشنر ز نے اپنے زیر انتظا م علاقوں میں پٹرول پمپس کا دورہ بھی کیا اور صورت حال پر نظر رکھیں

By admin