گجرات پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں کی کاروائی!ہوائی فائرنگ، ہلٹر بازی اور لڑائی جھگڑا کرنے اور پرتشدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے دو سٹوڈینٹ گروپس کے سات ممبران کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جلالپور جٹاں کے علاقہ میں سٹوڈینٹ گروپس متحرک تھے جو جتھوں کی صورت میں سٹرکوں پر ہلٹر بازی،لڑائی جھگڑا اور سوشل میڈیا پر پرتشدد ویڈیوز اپلوڈ کر کے تعلیمی اداروں اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ امتیاز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر اعجاز علی اور دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم کو ان نام نہاد طلباء گروپس کے خلاف موثر کاروائی کی ہدائیت جاری کیں۔ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دوگروپس کے سات ممبران کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ابراہیم ولد یاسر اقبال 2۔محمد حسن ولد مظہر علی3۔ علی ہمایوں ولد زوار4۔ محمد فرخ ولد ظفر اقبال 5۔ احد علی ولد جمشیداشرف 6۔شکیل احمد ولد صغیر احمد7۔رجد علی ولد سجاد احمد شامل ہیں۔گروپس کے بقیہ ممبران کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

By admin