ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 32چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ pp32کے عوام نے بہت زیادہ محبتوں اور اعتماد سے نوازا ہے ہمارے ساتھیوں نے دن رات محنت کر کے انتخابی مہم چلائی کامیابی امیدوار قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ اور صوبائی اسمبلی میاں اختر حیات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ حلقہ کی عوام کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ،لیکن اپنے ساتھیوں کو کسی موقع پر بھی تنہا نہیں چھوڑ یں گے حسب سابق ہمارے دروازے 24گھنٹے حلقہ کی عوام کے لئے کھلے ہیں اپنے بھائیوں دوستوں اور حلقہ کی عوام کے لئے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے بے لوث خدمت کا مشن لے کر سیاست میں آئے اور فتخ شکست دے بے نیاز ہو کر یہ جشن جاری رہے گا حلقہ پی پی 32کے عوام نے جو محبتیں اور اعتماد دیا انکے قرض دار ہیں عوامی خدمت کا مشن لے کر میدان سیاست میں قدم رکھا اگر نیت نیک ہو تو عوامی مشکلات کے حل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہو سکتی ہے ،تحریک لبیک پاکستان کے مقامی قائدین کارکنان او ر علمائے کرام نے جو ہماری الیکشن مہم کے دوران دن رات محنت کی انکے شکر گزار ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔