گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا”ٹک ٹاکر”اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر طاہر حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم محبوب احمد ولد محمود احمد سکنہ محلہ قصبہ کو گرفتار کیا۔ ملزم نے خوف وہراس پھیلانے اور سستی شہرت کے لئے اپنی مختلف قسم کے اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوزلگا رکھی تھیں، تصاویر جونہی تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے نوٹس میں آئیں،پولیس نے فوری طور پر ملزم کو ٹریس کرکے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بورمعہ روندبرآمد ہوئی جس کے خلاف تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انٹیروگیشن جاری ہے۔

By admin