ڈنگہ (عبدالمجید پپو)مرزا طاہر اڈا کے قریب شاہراہ عام پر دن دیہاڑے بینک کی کیش لانے والی کار پر مسلح ڈاکہ دو ڈاکو 60 لاکھ چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق آپریشنل مینجر جبران خاں ولد شبیر احمد گوجر سکنہ مرالہ گجراں کیشیئر ذوالکیف صفدر ولد صفدر حسین گجر سکنہ محلہ رام باغ ڈنگہ برانچ مینجر بینک الحبیب مرزا طاہر اڈا برانچ محمد عمر کی ہدایت پر دن بارہ بجے کار نمبری AKS/577 پر بینک الحبیب کھاریاں برانچ سے 60 لاکھ کیش لا رہے تھے۔ شان موٹرز برلب سڑک پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر کیش 60 لاکھ چھین کر ڈنگہ کی طرف فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او گجرات عمر سلامت‘ ڈی ایس پی کھاریاں سرکل افتخار تارڑ اور SHO تھانہ صدر کھاریاں فراست اللہ چٹھہ موقع واردات پر بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور بینک الحبیب مرزا طاہر اڈا برانچ کے آفیسرز سے واقعہ کی تفصیلات لے کر مختلف مقامات پر ناکہ بندی کا حکم دے دیا ہے۔ آپریشنل مینجر بینک الحبیب مرزا طاہر برانچ جبران خاں کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف 392 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش تھانہ صدر کھاریاں کے اے ایس آئی ظفر اقبال کے سپرد کر دی گئی ہے۔

By admin