ڈنگہ (عبدالمجید پپو) محلہ چوہاناں ڈنگہ کے رہائشی چچا اور بھتیجے کو قتل کی دھمکیاں، تفصیلات کے مطابق محمد مشتاق ولد محمد شریف محلہ چوہاناں ڈنگہ نے تھانہ ڈنگہ میں درخواست دی کہ 25نومبر کو میرا بھتیجا علی عارف ولد محمد عار ف قوم منہاس سکنہ محلہ بگھی پورہ ڈنگہ بسواری موٹر سائیکل کھاریاں سے تاریخ بھگتنے کے بعد واپس ڈنگہ آ رہے تھے کہ 10بجے کے قریب ہم چنن کے نزدیک پہنچے تو اچانک پیچھے سے ایک کار ہمارے سامنے آکر رکی جس سے مسماۃ غزل جہاں دختر محمد عارف قوم گجر سکنہ ریلوے اسٹیشن ڈنگہ مسلح رائفل کلاشنکوف اور مسمی ذیشان ولد میاں عطاء محمد قوم گجر سکنہ محلہ جمشید کالونی ڈنگہ نکلے تو مجھے مسماۃ غزل جہاں نے دھمکی دی کہ میں آپ کو فائر مار دونگی اتنے میں پیچھے سے کچھ موٹر سائیکل سوار آ گئے تو دونوں کا ر میں بیٹھ کر جانب ڈنگہ چلے گئے،وجہ عناد یہ ہے کہ مسماۃ غزل جہاں کو میرے بیٹے مسمی گلشاد نے طلاق دے دی ہے جس کا کیس سول عدالت کھاریاں میں چل رہا ہے، مسماۃ غزل جہاں نے مسلح ہو کر قتل کی دھمکی دے کر سخت زیادتی کی ہے تھانہ ڈنگہ نے مدعی محمد مشتاق ولد محمد شریف محلہ چوہاناں ڈنگہ کی درخواست پر غزل جہاں اور ذیشان کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں 506ت پ، 34ت پ، کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس چوکی انچارج ڈنگہ چوہدری انتصار گورسی نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

By admin