گجرات پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں نے منگووال شرقی کے علاقہ میں سینٹری سٹور پر ہونے والی چوری کی واردات ایک ہفتے کے اندر ٹریس کر لی۔2ملزمان گرفتار 35لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ۔تفصیلات کے مطابق جلالپور جٹاں کے رہائشی ذوالفقار علی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس نے کڑیانوالہ روڈ پر نور دین سنزز کے نام سے ماربلزسینٹری سٹور بنا یا ہوا ہے۔مورخہ 09.11.21کی شام دوکان بند کر کے چلا گیا اور اگلے روز دوکان پر گیا تو مین شٹر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔نامعلوم چور میری دوکان سے35لاکھ روپے مالیت کا سینٹری سامان اور جاتے ہوئے دوکان میں لگے کیمرے اور DVRبھی چوری کر کے فرار ہو گئے۔ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر اعجاز احمد نے فوری طور پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ امتیاز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر جلاپور جٹاں اور دیگر پولیس ملازمین پر ٹیم تشکیل دیکر انہیں چوری کی واردات کو جلد ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار اور مال مسروقہ برآمد کرنے کی ہدائیات جاری کیں۔جس پر ایس ایچ او صدر جلالپور جٹاں نے اپنی ٹیم ہمراہ انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی واردات کرنے والے والے دو ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عمران عرف مٹھو ولد مان رحمت 2۔ گوگاعرف عاشق ولد اقبال ساکنائے گوہد پور سیالکوٹ شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ مالیتی 37لاکھ روپے برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔چوری کی واردات ٹریس ہونے پر مدعی ڈی پی او آفس پہنچ گئے۔مال مسروقہ واپس ملنے اور ملزمان گرفتار ہونے پر انہوں نے ڈی پی او گجرات اور انکی ٹیم کوپھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔