ڈنگہ ( عبدالمجید پپو ) پاکستان تحریک ا نصاف کے نو منتخب ایم پی اے میاں اختر حیات نے اپنے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے لوگوں کی بے پناہ محبتوں پر انکے شکر گزار ہیں عمران خان کی 22سال کی جدوجہد رنگ لے آئی اور PTIنے ملک بھر میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی انشاء اللہ عمران خان کی زیر قیادت خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے اور کرپشن زدہ اور نئی سیاست کا خاتمہ کریں گے PTIڈنگہ کی کھاریاں کے کارکنان اور قائدین سمیت میرے تمام ساتھیوں نے دن رات محنت کی اور ہماری کامیابی ہیں اہم ترین کردار ادا کیا جس پر ہم اپنے تمام رفقاء کے شکر گزار ہیں ،حلقہ pp32کے عوام کی محبتوں کے قرض دار ہیں کولیاں خاندان نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے PTIکا منشور ہی وطن عزیز کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے قوم کو بنا پاکستان مبارک ہو آج سے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا وہ دن دور نہیں جب ملک دنیا کی سپر پاور بن کر اسلامی دنیا کی سربراہی کرے گا ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔