گجرات: اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمرسلامت کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور خطرناک اشتہاریو ں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر شہباز ہنجرا اور ان کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کرکے منڈی بہاوالدین اور گجرات کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری غلام رسول عرف سولی ساکن جامو بولا کو گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری تھانہ پھالیہ سمیت ڈنگہ اور صدر گجرات کو ڈکیتی اور اغواء کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ جس کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج بنی ہوئی تھی۔ جسے پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین حکمت عملی سے گرفتار کیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔