گجرات (نمائندہ خصوصی) عامر الیکٹرونکس کی جانب سے منعقدہ بڑی ڈسکاؤنٹ آفرز سے بھرپورسیل گالہ زور وشور سے جاری ہے گجرات اور گردونواح سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم، حاجی محمد اسلم جاوید پاک ٹیک موبائلز، سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس چوہدری وحیدالدین ٹانڈہ‘ مرزا الطاف بیگ،سابق ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر، اسدبھٹی نائب صدر گجرات چیمبر، عدیل الرحمٰن ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر، سید عرفان جعفری چیف ایڈیٹر روزنامہ گجرات ٹائمز عنصر محمود قذافی‘کاشف بٹ نائب صدر گجرات چیمبر، عدنان خان سابق سیکرٹری جمخانہ، اکرام بٹ،طارق بلال ملک، خرم الطاف بھٹی‘روحانی شخصیت پیر سید سلیمان گیلانی آستانہ عالیہ چک سادہ شریف نے بھی سیل گالہ کا وزٹ کیا‘اس موقع پر مہر عبد الرحمن چیف ایگزیکٹو عامر الیکٹرونکس اور مہر عبد الشکور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے سیل گالا کے مختلف سٹالز وزٹ کرائے اور تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اس طرح کے سیل میلوں کا انعقاد عوامی ریلیف میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، اور ان کو جاری رہنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سیل گالہ کے انعقاد سے عام آدمی کو ضروریات زندگی کی اشیاء خرید نے میں بڑا ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف دینے پر انتظامیہ سیل گالہ کی تعریف کی اور سیل گالہ کو قابل تحسین قرار دیا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔