گجرات (شامی کھٹانہ)بجٹ اجلاس کے موقع پر مئیرگجرات چوہدری طاہرمحمود مانڈا نے کہا کہ بجٹ اجلاس منظور ہونے پر میں تمام چئیرمین اور ممبران کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ جنہوں نے خوش اسلوبی کے ساتھ اس بجٹ کو منظور کیااور مل جل کرہی کام کرنے کی توفیق اور ہمت ہو کہ اپنے شہر کی خدمت کے لئے کسی قسم کی کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ہاؤس کے بغیر میں کچھ نہیں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا اور جہاں جہاں کام ہوں گے ان کو مکمل کرانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی میونسپل کارپوریشن گجرات کے ڈپٹی مئیرحاجی آصف رضانے کہا کہ اتفاق رائے سے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان خوش اسلوبی کے ساتھ منظور کرلیاگیاہے اس شہراور اس ملک کی ترقی کیلئے کام کریں گے سپریم کورٹ کے حکم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک ووٹ کی عزت کی جنگ لڑی تھی اور سپریم کورٹ نے ہمیں بحال کئے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئیے ہم سب کو اللہ پاک ہمت عطا فرمائے اور مل جل کرلوگوں کی خدمت کریں جو لوگوں سے ہم نے وعدے کئے تھے نیک نیتی اورایمانداری کے ساتھ کام کریں میں تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتاہوں جنہوں نے بجٹ کو منظورکیااور سب مل جل کر ہمارا جتنا تنوڑ رہ چکا ہے ہم اس کو ایمانداری اور دینانتداری کے ساتھ خوش اسلوبی اور نیک نیتی کے ساتھ کام کریں اور ممکن کوشش کریں گے کہ کسی کو کسی قسم کا ہماری ذات سے نقصان نہ پہنچے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔