گجرات: حکو مت پنجاب کے زرعی پیدوار میں اضافے کے پروگرام کے تحت ضلع گجرات میں 10جدید زرعی آلات 50 فیصد سبسڈی پر کسان بھائیوں کو فراہم کرنے کے لئے قرعہ اندازی کا انعقاد ڈی کمپلیکس میں کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر گجرات فیصل عباس مانگٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ ا سسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد محمود،زمان مہدی اس موقع پر موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت پنجاب تمام آلات 50 فی صد سبسڈی پر فراہم کرے گی،44 کسان بھا ئیوں نے اس قرعہ اندازی میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کروائیں 9 درخواستوں کو شرائط پر پورانہ اترنے کی وجہ سے مسترد کیاگیا جبکہ 35 اہل امیدواروں نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔ قرعہ اندازی میں 2زیروٹیلج ڈرل، 1 وتر سوئنگ ڈرل، 1 ڈرائی سوئنگ ڈرل،2 ویٹ بیڈ پلانٹر،3 سلیشردیئے گئے، قرعہ اندازی میں ندیم احمد، جاوید اختر، محمودخان،مدثر اقبال، غلام عباس، چوہدری عبدالعزیز، خرم شہزاد، وسیم اکر م کامیاب قرار پائے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔