گجرات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ظہیر لیاقت بیگ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق چائلڈ لیبر کے خلاف مہم کے دوران کم عمر بچوں سے مشقت لینے ولاے 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں، مقررہ اجرت سے کم ادائیگی پر 49 افراد کیخلاف چالان عدالتوں میں بھیجوائے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر شفقت منیر، چوہدری ریاض احمد، چوہدری فیاض احمد نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات مہتاب وسیم اظہر کی زیر نگرانی مختلف  علاقوں میں سات بھٹہ خشت پر نان فارمل ایجوکیشن سنٹرر قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں اس وقت مزدری کے 238 بچے زیر تعلیم ہیں۔ اسکے ساتھ سرکاری سکولوں میں محنت کشوں کے بچوں کو ترجیحی  بنیادوں پر داخل دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 357 مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کارڈ جاری کئے گئے ہیں جن کی مد سے انکے خاندان سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں سے علاج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کو بھٹہ جات پر مقیم خاندانوں کے خواتین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کا باقاعدگی سے وزٹ یقینی بنائے۔ پاپو لیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بھی آگاہی مہم مزید موثر بنائے، نادرا بھٹہ خشت مزدوروں کے شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم کے اجراء کیلئے موبائل وین کے انتظامات کیلئے مجاز اتھارٹی سے رجوع کرے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔