گجرات: ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف دوران رواں ماہ 1629 گراں فروشوں اور 23 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 21 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ 16 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالہ پولیس کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یکم نومبر سے اب تک 13351 انسپکشن کی گئی ہیں، اس دوران 1629 دکاندار گراں فروشی، ریٹ لسٹین آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جبکہ مختلف علاقوں میں اشیائے ضروریہ غیر قانونی ذخیرہ کرنے والے 23 ناجائز منافع خور پکڑے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے اب تک 2658.7 میٹرک ٹن امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں سپلائی کی گئی ہے جبکہ سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں قابو میں رکھنے کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔