گجرات( وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ، نو منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ظہور پیلس میں مبارکباد دینے کیلئے آنے والے کارکنوں، ممتاز شخصیات سے خطاب کے دوران میاں اکبر مرحوم کے خاندان اور چوہدری ظہو ر الٰہی شہید کے خاندان کے آپس میں گہرے مراسم اور تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میاں اکبر مرحوم سے لے کر میاں عمران مسعود اور میاں ہارون مسعود تک ہمارے خاندان سے نسل در نسل کا تعلق چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے۔ میا ں عمران مسعود ہمارا صوبائی وزیر تعلیم رہے ہیں اور انہوں نے بڑی اچھی خدمات سرانجا م دیں۔ ان انتخابات میں میاں عمران مسعود نے خود ہی کہا کہ ہماری جو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے میں اس کے درمیان حائل نہیں ہونا چاہتا اور نہ ہی دیوار بننا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے اس جماعت اور اس گھر سے محبت ہے۔ سیٹیں آتی جاتی رہتی ہیں ۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہماری جو سیٹیں ہیں وہ میاں عمران مسعود اور میاں ہارون مسعود کی ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ ان کا ساتھ نسل در نسل چلتا رہے گا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔