پلندری( پریس ریلیز) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں گھر گھر ، گائوں گائوں، قریہ قریہ عمران خان کا وژن پہنچانے کے لئے جائونگا۔سدھنوتی سے تحریک آزادی کا آغازکیا گیا تھااور اب بھی سدھنوتی کے لوگ تحریک آزادیء کشمیرکو آگے بڑھانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔میں نے اپنے دور حکومت میں پلندری کیڈٹ کالج، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ، گوئیں نالہ روڈاور دیگر بڑے بڑے پراجیکٹس دئیے۔لیکن بیس سال گزرنے کے باوجود بھی گوئیں نالہ روڈ کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکااور نہ ہی آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سدھنوتی میں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی نیا پراجیکٹ دے سکی۔اگرچہ موجودہ حکومت کے پاس فنڈز بھی موجود تھے جو لوٹ مار اورکرپشن کی نظر ہو گئے۔ سدھنوتی کی سڑکیں کھنڈرات کامنظر پیش کر رہی ہیں۔پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر سدھنوتی کے عوام کا احساس محرومی دور کرے گی اور سدھنوتی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ پاکستان میں عمران خان نے کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے تو سارے کرپٹ عناصر اکھٹے ہو گئے ہیں۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی میری عوام رابطہ مہم سے گھبرا کر سازشی ٹولہ اکھٹا ہو چکا ہے ۔ لیکن پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر ان چوروں ، ڈاکووں کا کڑا احتساب کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج پلندری کے قریب اوین پانا کے مقام پر یک استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس استقبالیہ تقریب کی صدارت کرنل (ر)آصف نے کی جبکہ اس موقع پرسابق وزیرسردار محمد حسین، پی ٹی آئی کشمیر کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، کرنل (ر)آصف، ضلعی صدر سردارشاہد، سردار بابر،سابق ٹکٹ ہولڈر سردار عتیق سخاوت سدوزئی، سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ، نسیم شاہد،ارشد شاکر، جہانگیر ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کرنل (ر)آصف،کرنل(ر)عبدالقیوم قریشی، پرنسپل(ر)شمار خان، کیپٹن ابراہیم، سردار الفت حسین، اسد ایڈووکیٹ، غالب خان، سردار عالم ظہیر سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اوین پانا پہنچے تو انکاکارکنوں میں ڈھول کی تھاپ میں والہانہ انداز میں شاندار استقبال کیا۔انہیں ایک بہت بڑے جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ لایا گیا۔اس موقع پر عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر سدھنوتی کے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر جارحانہ انداز میں اٹھا کر صحیح معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق ادا کیا ہے۔اسی طرح وفاق کے تمام پروجیکٹس جن میں بی آئی ایس پی، احساس پروگرام، انصاف ہیلتھ کارڈ بھی آزاد کشمیر میں عوام کی سہولت کے لئے دئیے گئے ہیں۔ اس سے عوام میں صحت ، تعلیم سمیت تمام سہولتیں عوام تک بہم پہنچ سکیں گی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔***

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔