گجرات( محمود اختر محمود) نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان تحریک انصا ف کی انتخابات میں کامیابی کے بعد آج قوم کے سامنے جو اپنا وژن پیش کیا ہے وہ تاریخی فیصلے ہیں۔ جس پر انشاء اللہ وہ عمل کریں گے اور ملک میں یہ قائداعظم کے بعد پہلے وزیراعظم ہوں گے جو تاریخی اقدامات کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کے لئے آنے والی یونین کونسلوں کے کارکنان، عہدیداران، چیئرمینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری شجاع زیب جوڑا، چوہدر ی علی ابرار جوڑا، چوہدری عثمان سعید جوڑا، چوہدری جمال یار جوڑا بھی موجود تھے۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا کا کہنا تھا کہ قوم نے پاکستان تحریک انصاف پر جو اعتماد کیا اور جو تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ عوام تبدیلی محسوس کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بنانے اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے، احتساب کے عمل کو جاری رکھنے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے جو فیصلے کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے خارجہ پالیسی بھارت سے بہتر تعلقات، فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کے فیصلے قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں جس وجہ سے ووٹ دیئے ہیں وہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی اس وقت ہی ہو گی جب ملک سے کرپشن ، بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا، چوہدری سلیم سرور جوڑا کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ تعالیٰ گجرات کے عوام گجرات میں بھی تبدیلی محسوس کریں گے اور ہمیں پارٹی کی طرف سے جو ہدایات ملیں گی ان پر عمل کیا جائے گا اور ہم پارٹی کے ہر فیصلے کے پابند ہیں۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔