گجرات( محمود اختر محمود) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 31 کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلیم سرو رجوڑا نے 51054 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی عمران ظفر نے 20447 ووٹ حاصل کئے اور تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار اورنگزیب ٹ نے 13315 ووٹ حاصل کئے۔ چوتھے نمبر پر آنے والے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوارکاشف حسین ایڈووکیٹ نے 9068 ووٹ حاصل کئے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ڈاکٹر طارق سلیم 2519 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر جبکہ چھٹے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار رضوان دلدار چوہدری نے 2389 ووٹ حاصل کئے۔ آزاد امیدوار محمد یوسف گل 492 ووٹ حاصل کر کے ساتویں نمبر پر رہے۔، جیزان اعظم ڈارنے363 ووٹ، آزاد امیدوار نجیب اللہ وڑائچ نے 250 ووٹ حاصل کئے۔ محمد محسن رضا قادری پاکستان سنی تحریک نے 97 ووٹ ، مرزا محمد نسیم آزاد امیدوار 339 ووٹ، محمد تکاثر رضا آزاد امیدوار 147 ووٹ ، چوہدری خالد اصغر آزاد امیدوار 90 ووٹ حاصل کئے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔