ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )پاکستان تحریک انصاف نیویارک امریکہ میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز ریاض آف امرہ کلاں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی عظیم الشان کامیابی پر امریکہ میں تاریخ ساز جشن ،پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور شرکت PTIکارکنان کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور وزیر اعظم عمران خان نے فلک شگاف نعرے ،جشن فتخ کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز ریاض امرہ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے جس عوامی شعور کا فیقد المثال مظاہرہ کیا اس نے پاکستانیوں کے سر فخر سے پوری دنیا میں بلند کر دئے ہیں عمران خان نے 22 سال تک پاکستانی قوم کے حقوق اور انصاف کی سر بلندی کے لئے انتھک محنت کی ،پاکستانی قوم نے عمران خان کی قیادت میں PTIکو تاریخ ساز کامیابی دلا کر اسکا قرض چکا دیا ،آج سے پاکستان کانیا اور خوشحال دور شروع ہو چکا ہے تحریک انصاف کی قیادت میں پاکستان میں کرپشن زدہ روایتی سیاست کا خاتمہ ہو گا اور روشن پاکستان کا نیادور شروع ہو گا جو دنیا کے لئے ایک مثال بن جائے گا ،PTIحلقہ PP32کے نو منتخب MPAمیاں اختر حیات اورMNAسید فیض الحسن شاہ کو تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ وہ عمران خان کی قیادت میں دن رات محنت کرتے ہوئے حلقہ سمیت پاکستان کو ماڈل بنائیں گے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔