گجرات (جی پی آئی)یکم محرم الحرام سے امام بارگاہ حسینیہ گجرات میں عشرہ محرم الحرام عقیدت کے ساتھ منایا جائیگا ۔ روزانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جن میں ملک کے ممتاز ذاکرین ، علمائے کرام خطاب فرمائیں گے ۔ مجالس کا آغاز بعد نماز مغربین 7:30بجے ہو گا ۔ شام 8بجے تا 9بجے تک علامہ نصیر حسین ، 9بجے تا 10بجے علامہ شیخ سخاوت علی قمی خطاب کرینگے ، جبکہ نقیب ممبر پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری اور میر ثقلین اکبر ہونگے جبکہ خواتین کی مجالس روزانہ صبح 9:45سے لیکر 12:15تک ہونگی ، حکومتی ایس او پیز کے مطابق تمام شرکاء ماسک پہن کر آئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔