ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )راہنما PTIممتاز سماجی سیاسی شخصیت میاں زاہد محمود آف کولیاں شاہ حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور عمران خان کو شکست دینے کے دعویدار میاں طارق محمود کا غرور خاک میں مل گیا ،سابقMPAاب ہمیشہ سابق ہی رہیں گے غرور اور تکبر اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں ہے میاں طارق محمود اقتدار میں آکر خود کو بہت بڑی چیز اور ناقابل شکست سمجھ بیٹھے تھے لیکن ہر عروج کو زوال ہوتا ہے آج حلقہ کے عوام نے انکا غرور توڑ دیا اور ا نکو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ثابت کیا کہ عوام نے میاں طارق محمود کی کرپشن زدہ تھانہ کچہری اور مخالفین کو ا نتقام کا نشانہ ب بنانے کی سیاست کو پوری طاقت سے مسترد کر دیا اور انکی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے اپنے دور اقتدار میں میاں طارق محمود نے مرضی کے تھانیداور اور آفسر لگوا کر سرکاری بیساکھیوں کے سہارے جھوٹی اور منافقانہ سیاست کی اور انکی اس گندی سیاست کا باب اب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ،پورے پنجاب میں سب سے زیادہ لیڈ حاصل کرنے کے دعویدار میاں طارق محمود حلقہ میں بھی سب سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کر سکے فرعونیت زدہ متکبر نہ لہجے میں عمران خان کو شکست دینے کے دعویدار میاں طارق محمود عمران خان کے ایک سپاہی میاں اختر حیات کا مقابلہ بھی نہ کر سکے عمران خان کی قیادت میں اب خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔