گجرات (جی پی آئی) دنیا بھر میں یکم محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجالس و ماتمی جلوسوں کا آغاز آج یکم محرم الحرام کے سلسلہ میں گجرات شہر کا پہلا ماتمی جلوس دن 1بجے مستری عبدالرشید مرحوم کی رہائشگاہ سے برآمد ہو گا ، جو کہ میاں عظمت علی ، وقار الحسن ہیرا ، ضمیر الحسن اور شجاعت علی کی زیر انتظام برآمد ہو گا ، جلوس سے قبل مجلس عزاء منعقد ہو گی ، جس سے علامہ زمان الحسن حسینی و دیگر علمائے کرام و ذاکرین خطاب فرمائیں گے ، حسینیہ ٹرسٹ گجرات کے ممبران و عہدیداران جلوس کے ہمراہ ہونگے ، جلوس اندرون شاہدولہ گیٹ ، شاہدولہ چوک ، پتاسیاں والا چوک سے ہوتا ہوا ، واپس مستری عبدالرشید کی رہائشگاہ پر اختتام پذیر ہو گا ، جلوس کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔