ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )بلدیاتی اداے معطل ،چیئرمین بیرون ملک ،وائس چیئرمین مستعفی C.Oتبدیل ،میونسپل کمیٹی مکمل لاوارث عوام خجل خوار ،سرکاری امور مکمل ٹھپ ،عام انتخابات کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کی معطلی سے قبل ہی چیئرمین ہو گئے جبکہ وائس چیئرمین ماجد عدالت بٹ نے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے استعفیٰ دے دیا ،بلدیاتی اداروں کی معطلی کے بعد تمام اختیارات ایڈمنسٹریٹرز کو سونپ دیئے گئے لیکن 2ہفتے سے زائد گذ ر جانے کے باوجود C.Oنوید اشرف وڑائچ کے تبادلے کے بعد تا حال نئے C.Oکی تعیناتی عمل میں نہ آسکی جسکی وجہ سے عملی طور پر مپونسپل کمیٹی لاوارث ہو کر رہ گئی ہے سرکاری امور مکمل طور پر ٹھپ ہو چکے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے صور تحال پر شدید احتجاج کر تے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔