کنجاہ (یاورعباس صدیق بٹ )حضرت میراں سید شاہ شجاع بخاری قلندر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات انتہائی سادگی اور عقیدت و احترام سے منائی گئیں ۔ مزار اقدس کو غسل دیا گیااور نماز فجر کے بعد ہی قرآن خوانی کا آغاز ہوگیا ۔ ختم پاک کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا اور اس کے بعد ہدیہ نعت کے پھول نچھاور کیے گئے ۔ ملک کے نامور نعت خوان محمد شہباز سمی (سب انسپکٹر پنجاب پولیس ) اور قمر رشید چشتی کے علاوہ دیگر نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔ مولانا قاری عبدالقدیر نقشبندی نے اولیا ء اﷲ کی شان بیان کرتے ہوئے خطاب فرمایا ۔ نقابت کے فرائض ملک ظہور الٰہی نے سرانجام دئیے ۔ درود سلام کے بعد ختم پاک پڑھا گیا ۔ ختم پاک کی محفل میں پیر سید ریاض حسین شاہ ، ظہیر عباس لودھی ، ملک حسن مجید ، کنجاہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری یاورعباس ، محمد شبیر لاکھا (کاکا سویٹس) محمد عمران (بسمہ اﷲ میڈیکل سٹور) ، ہارون بٹ ، حاجی محمد یونس چشتی ، محمد عظمت قریشی ، محمد اقبال وڑائچ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اس دفعہ کورونا کی وجہ سے عرس کی تقریبات انتہائی سادہ رہی اور کسی قسم کے اسٹالز اور جھولے نہ لگائے گئے ۔ شرکاء کو دن بھر لنگر تقسیم کیا جاتا رہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔