گجرات(پریس ریلیز)ڈی پی او توصیف حیدر نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورجوانوں کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں نیشنل پولیس شہداء ڈے کے موقع پر پولیس لائنز میں یاد گار شہدا ء پر گارڈ آف آنر پیش کیااور ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ رواں سال کرونا وائرس کے خطرات کی پیش نظر شہداء ڈے کی تقریب کو محدود کیا گیا ہے ۔جبکہ شہداء کے خاندانوں کو گجرات پولیس کی جانب سے تحائف اور راشن پیکج انکے گھروں تک پہنچایا گیا ہے ۔شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں امن کی جو فضا ء قائم ہے اس کے پیچھے شہداء کی لازوال قربانیاں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات پولیس کے 70 شہدا ء نے دہشت گردوں ،سماج دشمن عناصر اورمعاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں ،ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔شہداء ڈے کے موقع پرملک و قوم اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔