گجرات(پریس ریلیز)گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا "یارا گینگ” گرفتار کرلیا ، 3موٹر سائیکل برآمد ۔تفصیلات کے مطابق کنجاہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او توصیف حیدر نے ڈی ایس پی صدر سعید احمد اور ایس ایچ او کنجاہ عامر سعید کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا ۔جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے چار رکنی یار ا گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ یارا گینگ میں سرغنہ یار محمد ولد ریاست علی قوم جٹ سکنہ طارق آباد پھالیہ ، غلام نبی ولد اختر محمد قوم پٹھان سکنہ گوندل چوک کنجاہ ، علی رضا ولد محمد بوٹا قوم جٹ سکنہ فیصل آباد اور ثاقب ولد غلام رسول قوم موچی سکنہ پھالیہ شامل ہیں ۔ جن کے قبضہ سے تین عدد موٹرسائیکل برآمد ہوئے ۔ جبکہ گینگ کی انٹیروگیشن جاری ہے اور مزید برآمد گی متوقع ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔