کنجاہ (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنمااور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے چیئرمین سید ممتا زحسین شاہ کی وفات پر کنجاہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور پرنسپل سکائی وے ماڈل سکول کنجاہ یاورعباس نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفر ت کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ انہوںنے کہا کہ سید ممتا زحسین شاہ کی زندگی ایک کھلی کتاب تھی انہوںنے ہمیشہ سیدھی اور سچی بات کی اور اس پر ثابت قدم رہے ، حق بات کرنے سے کبھی ڈرتے نہیں تھے ۔ بطور سیاسی لیڈر اور پرائیویٹ سکولز کے رہنما انہوںنے ہمیشہ ترجمانی اورقیادت کا حق ادا کردیا ۔ سید ممتاز حسین شاہ جیسی شخصیت کو لوگ صدیوں تک یاد رکھیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔