کنجاہ (یاورعباس صدیق بٹ ) تحریک منہاج القرآن کنجاہ کے زیر اہتمام ضرورت مندوں اور مساکین کو عید الضحٰی کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔اجتماعی قربانی میں 40بڑے جانور قربان کیے گئے ۔ جن کا گوشت مستحقین تک پہنچایا گیا ۔ اس عمل کی نگرانی ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن گجرات مرزا محمد طارق بیگ اور ضلعیصدر ویلفئیر ندیم القادری نے کی ۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کنجاہ کے صدر چوہدری فضل کریم جان ، ناظم مرزا محمد مشتاق کے علاوہ دیگر ذمہ داران میں محمود احمد قادری،زاہد سیال ، مدثر اقبال ، محمد سیف ،کیپٹن(R) محمد منیر،ماسٹر رشید،مرزا سفیر، مہر عاصم اور شیخ محمد اسحاق موقع پر موجود رہے بعدازاں تحریک منہاج القرآن کے رضا کاروں نے گوشت کی پیکنگ کی اور مستحقین تک با عزت فراہمی کا عمل بخوبی سر انجام دیا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن کنجاہ فضل کریم جان نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کنجاہ نے عید الضحیٰ کے موقع پرمستحق افراد کے گھروں تک گوشت پہنچا کر انہیں بھی عید کی خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا ۔ انہوںنے کہا کہ میں اپنے کارکنوں کا بھی بے حد مشکور ہوں جنہوںنے عید کے موقع پر ذاتی مصروفیات کو چھوڑ کر اﷲ کی رضا کی خاطر خدمت خلق کے لیے عید کا دن وقف کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔