گجرات(محمود اخترمحمود) جوڑا ہاؤس میں الیکشن کے نتائج آنے کے بعد کارکنوں کا رش۔ وسیع لان میں بڑی سکرین لگائی گئی جس پر گجرات کے چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری سلیم سرور جوڑا کی کامیابی کے نتائج کا اعلان کیا جاتا رہا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو چوہدری سلیم سرور جوڑا کی کامیابی پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور کارکنان چوہدری سلیم سرور جوڑا کو کامیابی پر مبارکباد دیتے رہے۔ پولنگ اسٹیشنوں سے نتائج آنے پر کارکنان بھنگڑے ڈالتے رہے۔ شہر کے ممتاز بزنس مینوں، تاجروں کی بڑی تعداد جوڑا ہاؤس پہنچ گئی اور چوہدر ی سلیم سرور جوڑا کو مبارکباد دی۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔