میرپور(پ۔ر) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے الیکشن کمپیئن کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا، بن خرماں کے تاجروں نے چودھری محمود کا شاندار استقبال کرتے ہوئے بھرپور حمائت کا اعلان کر دیا، عید کے بعد شہر کا رخ کرونگا،کلیال سے تھوتھال اور سنگھوٹ سے نیو سٹی تک کے تاجر تیار ہو جائیں،ون ووٹ ون شاپ کے تحت تاجروں کے الیکشن کے حامی ہیں، دعوے سے کہتا ہوں ہوں انجمن تاجراں کے چار صدور الیکشن میں حصہ نہیں لینگے،ون ووٹ ون شاپ کے تحت جو اکثریتی فیصلہ ہو گا تمام تاجروں کو وہ قبول ہوگا ، تاجروں کے الیکشن کو سیاسی پارٹیوں سے دور رکھا جائے،تاجروں کے الیکشن میں کسی بھی حوالے سے سیاسی جماعتوں کی مداخلت نا قابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے محمد ی جنرل سٹور دودھ اینڈ دہی کی شاپ کا افتتاح کرنے اور اپنی الیکشن کمپیین کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چوہدری محمود احمد نے کہا کہ35چالیس سے انجمن تاجراں کے صدور کہلوانے والوں نے آج تک الیکشن کا راستہ اختیار نہیں کیا، انجمن تاجراںاتحاد گروپ کو چند سال ہوئے ہیں قائم ہوئے،جو آج میرپور کی نمائندہ تنظیم بن چکی ہے، کسی بھی سیاسی پارٹی کی مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن میں مداخلت الیکشن و امیدوار کو بری طرح نقصان پہنچا سکتی ہے اس لئے الیکشن کو غیر سیاسی بنیادوں پر ہونا چائیے تاکہ انجمن تاجرون کے الیکشن کو متنازعہ ہونے سے بچایا جا سکے اور الیکشن میں وہ ہی امیدوار حصہ لیں جن کی دکانیں ہیں ناکہ سیاسی پارٹیوں کے وہ لوگ جن کا شمار تاجروں میں ہو ہی نہ،میری تمام تاجروں سے اپیل ہے کہ سابقہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ پول کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔