کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری علی اصغر ککرالی) جنرل الیکشن2018میں ضلع بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تحریک لبیک کے امیدواروں نے ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے پرانی جماعتوں کو حیرت میں ڈال دیا ،کئی پولنگ سٹیشنوں سے کامیابی بھی حاصل کی۔ تحریک لبیک کے امیدواروں نے محدود وسائل کے باوجود بہترین انداز میں کمپین چلا کر ووٹر کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ دیگر مذہبی جماعتیں چند سو ووٹ ہی حاصل کر سکیں ، قومی اسمبلی کے حلقوں میں تحریک لبیک کے امیدواروں نے تیس سے اڑتالیس ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقں میں بیس سے اڑتیس ہزار تک ووٹ حاصل کیے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔