گجرات(بیورورپورٹ)گجرات میں معمولی جھگڑوں کی بنا پر قتل ہونے والے دو افراد کے مقدمات درج کرلیے۔ سول لائن پولیس نے محلہ شفیع آباد میں قتل ہونے والے ثاقب عبد الواحد کا مقدمہ مقتول کے خالہ زاد بھائی وسیم اختر سکنہ رنگپورہ کی رپورٹ پر سجاد احمد کے خلاف جبکہ کنجاہ پولیس نے موضع خونن غربی میں قتل ہونے والے حما دفاروق کا مقدمہ مقتول کے والد امجد فاروق کی رپورٹ پر علی حیدر وغیرہ کے خلاف درج کرکے نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی جنہیں مقامی قبرستانوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔