گجرات (جی پی آئی) محلہ نور پور پڈھے میں کرونا وائرس کے حوالہ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، صرف پولیس ملازمین گلی کے کونوں پر بیٹھے ہوئے ہیں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں، اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، جس سے کرونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ پولیس ملازمین نے بھی کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی ہوئی ہیں، نہ تو ماسک کا استعمال کیا جا رہاہے، ڈپٹی کمشنر گجرات سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ایکشن لیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔