پیرس(پ۔ر)چیئرمین جموں وکشمیرفورم فرانس چوہدری نعیم اخترکووزیراعظم آزادکشمیرکا کو آرڈینٹربرائے یورپ مقررہونے پر فرانس میں مقیم معروف شخصیت اوربانی پاکستان فیسٹیول عمیربیگ کی جانب سے مبارکبادپیش کی گئی ہے۔ اپنے مبارکباد کے پیغام میں بانی پاکستان فیسٹیول فرانس عمیربیگ کاکہناتھاکہ چوہدری نعیم اخترکوبطور کوآرڈنیٹر وزیراعظم آزادکشمیربرائے یورپ مقررہونے کافیصلہ انتہائی اہم ہے۔ چوہدری نعیم اخترکی کمیونٹی کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں اوروہ بطورکوآرڈنیٹروزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ کی حثیت سے کمیونٹی کیلئے نیک شگون ثابت ہوں گے۔ چوہدری نعیم اختراس عہدہ کے لئے انتہائی موزوں شخصیت ہیں اورہم وزیراعظم آزادکشمیرکے اس فیصلہ پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔