گجرات(پریس ریلیز)گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ۔دو شراب سپلائر گرفتار،57بوتل شراب برآمد ، مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن عامر شہباز اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کیا ۔ جس میں شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ملزم ابوبکر مانڈہ سکنہ محلہ چاہ مانڈے کے قبضہ سے 49بوتل جبکہ ملزم مظہر اقبال سکنہ محلہ قلعہ شمالی ڈھکی سے 8بوتل شراب برآمد ہوئی ۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔ علاوہ ازیںتھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم عدنا ن ولد غلام محمد ساکن محلہ شمالی ڈھکی کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 32بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔