گجرات(پریس ریلیز)گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ میں نوجوان کا اغواء کے بعد قتل ،پولیس نے سفاک قاتل گرفتار کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 6جون کو لکھنوال کے رہائشی عثمان خالد ولد خالد محمود نے تھانہ ٹانڈہ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے 27سالہ بھائی عرفان علی کو اغواء کرلیا گیا ہے۔جسے بازیاب کروایا جائے ۔ اس اطلاع پر تھانہ ٹانڈہ پولیس نے فوری اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ وقوعہ کے متعلق ڈ ی پی او گجرات توصیف حیدر کو بھی فوری طور پر اطلا ع دی گئی ۔ جنہوں نے معاملے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ تنویر احمد اور دیگر تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور پولیس ٹیم کو ہدائیت دی کہ تمام وسائل بروئے کار لاکر مغوی کو بازیاب کروایا جائے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اغواء میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں ۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ڈی ایس پی صدر سعید احمد اور ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ تنویر احمد نے وقوعہ کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کردی ۔ ملزمان کی جلد از جلد گرفتار کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی بھی مدد حاصل کی گئی ۔اس دوران مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر انٹیروگیشن کی گئی ۔جو پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان تھک محنت کی بدولت چوبیس گھنٹوں کے اندر پولیس اغوا ء کاروں تک پہنچ گئی ۔ ملزمان کو گرفتار کرکے جب تفتیش کی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ مغوی کو قتل کرکے نعش دواڑہ میں پھینک دی ہے ۔ جس پر پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر نعش کو برآمد کرلیا ہے جبکہ سفاک قاتلوں کو انٹیروگیشن جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔