ڈنگہ (عبدالمجید پپو)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ نے پولیس کے ہمراہ ڈنگہ میں کورونا سے بچاؤ کیلئے دی گئی ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد دوکا ندار گرفتار اور دوکانیں سیل کر دی گئیں اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ نے کہا آفت کی اس گھڑی میں سب سے پہلے اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگی کو مقدم سمجھیں اور تمام تر حفاظتی اقدامات کر کے کاروبار کریں۔اپنی دوکانوں پر سینیٹائزررکھیں۔خود بھی ماسک پہنیں اور صرف ماسک پہن کر آنے والے گاہکوں کو اپنی دوکان میں داخل ہونے دیں اور گاہکوں میں مناسب فاصلہ رکھوائیں۔کرونا سے بچاؤ کیلئے دیئے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔